مفتی عبدالقوی کے ہاتھوں اٹالین نیشنل خاتون کا قبول اسلام

0
59

مفتی عبدالقوی کے ہاتھوں اٹالین نیشنل خاتون کا قبول اسلام

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے ایک غیر مسلم خاتون کو کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کردیا. اٹلی کی شہریت رکھنے والی محترمہ Giulia Martelli نے معروف مزہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا . اسلام لانےکے بعد ان کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ۔


واضح ‌رہے کہ مفتی عبد القوی ایک معروف شخصیت ہیں جو میڈیا میں اختلافات کا شکار رہے ہیں. اس پہلے پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ سینتھیا مجھ سے بھی ملنا چاہتی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا،

پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مفتی عبد القوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مقیم امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے ان سے ملاقات کے لئے ‘متعدد بار’ درخواست کی لیکن انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

ایک مقامی اردو روزنامے کی ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے مطابق مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مجھے دنیا بھر سے دعائیں موصول ہو رہی ہیں اور میری طبیعت اب ٹھیک ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ سنتھیا نے مجھ سے کئی بار ملنے کی درخواست کی لیکن میں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ پنجاب کے چند اور سیاستدان بھی امریکی صحافی کے دوست، وقت آنے پر انکشاف کروں گا.

سینتھیا مجھ سے بھی ملنا چاہتی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا، مفتی عبدالقوی

Leave a reply