ملتان :حریم شاہ نے پتہ نہیں‌ کیا کیاکہ وہ تودیوانے ہی ہوگئے ہیں‌:مفتی عبدالقوی کے ذاتی معالج کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق حریم شاہ کی محبت کے قصے اب ملتان کی گلی کوچوں میں بیان ہونے لگے ہیٰں‌

اسی حوالے سے ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے بتایا کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل گئی، مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا ہے، پوری کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں

اس سے پہلے ملتان میں مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی ہے ہمارا خاندان غم میں ہے۔

عبدالواحد ندیم نے کہا کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے، آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے، آج ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں۔

Shares: