مفتی اعظم سعودی عرب اور طاہر اشرفی کی ملاقات، مفتی اعظم نے پاکستان بارے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم سعودی عرب سےچیئرمین پاکستان علماکونسل طاہراشرفی کی ملاقات ہوئی ہے،الشیخ عبدالعزیزبن عبداللہ اورحافظ طاہراشرفی کی ملاقات دارالافتاءسعودی عرب میں ہوئی،مفتی اعظم سعودی عرب نے پاکستان اورعالم اسلام کیلئے خصوصی طورپردعابھی کی،
بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد کے خلاف طاہر اشرفی میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا
آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار
مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی، انتہاپسندی پھیلانے والوں نے اسلام،مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ،پاکستان کےعلما ومشائخ،فوج،عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں،وحشت اوردہشت پھیلانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،
طاہر محمو د اشرفی نے کہا کہ 3 ماہ سےکرفیو ہے کشمیری کس حال میں ہیں کسی کوخبرنہیں ،کشمیراورفلسطین کے مسائل کے حل کیلئے ہرسطح پرکوششوں کی ضرورت ہے، پاکستانی قیادت اسلامی ممالک کےدرمیان اختلافات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،