مزید دیکھیں

مقبول

کراچی: کورنگی آئل ریفائنری کے نزدیک گیس پائپ لائن میں شدید آگ

کراچی(باغی ٹی وی رپورٹ) کورنگی کراسنگ کے قریب آئل...

ایم کیوایم کا حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے پٹیشن دائر کرنےکا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول...

کینال منصوبہ، پیپلز پارٹی سندھ کا احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے دریائے سندھ پر متنازعہ 6...

گوجرہ: نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، قتل کا شبہ

گوجرہ (باغی ٹی وی نامہ نگار عبد الرحمن جٹ)...

فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔مفتی قوی کا عید پیغام

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش رکھنے والے مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی اداکارہ کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مفتی قوی کی طرف سے یہ پیغام ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دیا گیا جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ویڈیو میں مفتی قوی نے راکھی ساونت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ راکھی کو محبت کے پیغامات پہلے بھی بھیج چکے ہیں لیکن عید کی اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ان کے لیے خصوصی طور پر عیدی دینے کا پیغام نہیں بھیجا تھا۔مفتی قوی نے اپنی بات میں یہ بھی ذکر کیا کہ راکھی ساونت نے ایک موقع پر پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر مفتی قوی نے نہ صرف شادی کا پیغام بھیجا بلکہ شادی کے بعد راکھی ساونت کو کروڑوں روپے کے تحائف دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ اس بات کو مذاق اور تفریح کے طور پر دیکھ رہے ہیں تو کچھ اس پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں۔یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ مفتی قوی نے راکھی ساونت کو اپنی محبت کا پیغام بھیجا ہو، اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ راکھی کو اپنی زندگی کی ساتھی بنانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت اور مفتی قوی کے بیچ کا تعلق ایک دلچسپ بحث کا موضوع رہا ہے جس میں دونوں کی جانب سے مختلف بیانات آچکے ہیں۔ اس پیغام کے بعد یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ راکھی ساونت کی جانب سے کیا ردعمل آتا ہے۔

چاہتی ہوں ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے،راکھی ساونت

راکھی ساونت نےسلمان خان کیلئے پاکستانی دلہن پسند کر لی

راکھی ساونت اور دودی خان نے منگنی کرلی؟

مفتی قوی کا سن کر بیہوش ہو گئی، کوئی پاکستانی پولیس والا شادی کرے گا؟ راکھی ساونت

مفتی قوی مجھے نہیں سنبھال پائیں گے،راکھی ساونت

مفتی قوی نے راکھی ساونت کو رلا دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan