کراچی:مفتی منیب الرحمن کی طرف سے آج بروز پیر مورخہ 19اپریل ھڑتال کا اعلان،اطلاعات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے دیگر علماء کے ساتھ دارالعلوم امجدیہ میں پریس کانفرنس کی ہے اورکل بروزپیرملگ گیرپہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو ظلم ڈھایا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ، مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے رنجیت سنگھ کی یاد تازہ کر دی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو بتانا چاہتے کہ یہ اقتدار ایک دن کالعدم ہو جائے گا،ہم نے مشورہ دیا تھا کہ تحریک لبیک کی قیادت کو ایک جگہ جمع کیا جائے، اہل اقتدار نے ظلم کی داستان رقم کر دی، ہمارا متفقہ پیغام ہے جو میں جاری کررہا ہوں ،
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حکومت نے جو ٹی ایل پی کے کارکنوں پر ظلم ڈھایا ہے میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا کوں ، اج کا دور سیاہ دور ہے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقتدار ایک دن کالعدم ہوجائیگا اور تاریخ انہیں معاف نہیں کریگی ، ہم نے مشورہ دیا تھا کہ ٹی اہل پی کی جماعت کو وقت دیا جائے ، مگر طاقت کے نشے میں چور نے حکومت ںے بات نہیں مانی ،
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ سوشل میڈیا سے لوگوں تک خبریں پہنچ رہی ہیں جبکہ مین اسٹریم میڈیا پر پابندی لگادی گئی ہے، مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ ہمارے پاس امریکا برطانیہ سمیت کئی ممالک سے فون آرہے ہیں ،
انہوں نے مزید کہا کہ منگل سے جمعرات تک بیرون ملک پاکستان قونصل خانے کے باہر احتجاج کرینگے، حکومت سنجیدگی سے کام نہیں لے رہی بلکہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے ورکرز کو فل فور رہا کیا جائے،
مفتی منیب نے کہا کہ ہم شیخ رشید کو کہتے ہیں کہ فرعونی لب و لہجہ چھوڑ دیں، یہ حکومت چلے جائیگی مگرآپ کی باتیں یاد رکھی جائینگی ، شیخ رشید کے پرانے کلپس موجود ہیں جس میں ان کی نظر میں ہم ٹھیک تھے آج ہم غلط ہوگئے ، ایسے متنازع شخص وزیر داخلہ کے منصب پر ہمیں قبول نہیں،