ججزکی عقل پرحیرانی ہورہی ہے،لاش کوچوک پرلٹکانے کی بات قانونی اورشرعی لحاظ سےغلط ہے،مفتی نعیم

0
103

کراچی: ججز کی عقل پرحیرانی ہورہی ہے ،لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات قانونی اور شرعی لحاظ سےغلط ہے، جامعہ بنوریہ کے مہتمم اورممتاز عالم دین مفتی نعیم نے کہا ہے کہ لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات قانونی اورشرعی لحاظ سے نہ صرف غلط ہے بلکہ تعصب اوربغض سے بھری ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا کہ مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ ذاتی اختلاف اور انتقامی بنیاد کا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے جج نے مشرف کے خلاف فیصلہ ذاتی عناد کی بنیاد پر کیا ہے، لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات اخلاقی، قانونی اور شرعی لحاظ سے غلط ہے۔

خیال رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔ وہ اپنے کیس کی پیروی کے لیے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Leave a reply