کراچی: مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مفتی قوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں مارے بلکہ میں نے ان کو جوتوں سے بھی مارا ہے ۔

اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے متعلق نجی ٹی وی چینل کے مطابق حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو بدتمیزی کرنے پر میری کزن نے بھی کو تھپڑ مارے، جبکہ میں نے ان کو جوتے بھی مارے ہیں ۔ اس سے قبل حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی نے ان سے گندی گندی باتیں کی ہیں جو ریکارڈ کی گئی ہیں، ان کی گفتگو نازیبا اور گھٹیا تھی۔

 

 

ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ نے کہا کہ وہ گزشتہ روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے جس پر میں نے مشکل سے برداشت کیا ہوا تھا اب جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو دوست کے ساتھ مل کر ان کو تھپڑ مارا۔ میں اور میری دوست بیٹھے ہوئے بات کررہے تھے کہ مفتی عبدالقوی نے گھٹیا اور دو نمبر باتیں شروع کردیں۔جس پر مجھے غصہ آ گیا ۔

 

 

https://www.instagram.com/p/CKL7LTxBxDl/

 

حریم شاہ نے مزید بتایا کہ میری دوست عائشہ اور میں بیٹھے ہوئے تھے ، انہوں نے بدتمیزی کی جس پر انہیں مارا اور اس پر کوئی رنج و ملال نہیں ہے جبکہ مفتی قوی جیسے مردوں کو سزائیں دیں تو ملک میں ریپ نہ ہوں۔

 

یاد رہے کہ آج شام سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کسی خاتون نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا۔ اس پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہے، جس پروہ اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی خاتون کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے کہ انہوں نے ہی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا ہے۔

 

انہوں نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا ہے، اس حوالے سے انہوں نہیں بتایا البتہ کہا ہے کہ جلد ہی سب کو جواب مل جائے گا ۔ دوسری جانب تھپڑ مارے جانے والی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ انہٰیں نہیں پتہ تھا کہ حریم شاہ نے ان کو تھپڑ کیوں مارا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہوٹل کے کمرے میں تھا تو دو خواتین کمرے میں آئیں، ان میں سے ایک ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ تھی جس کو میں پہچانتا ہوں جبکہ اسکے ساتھ آنیوالی لڑکی کو نہیں پہچانتا۔

Shares: