اسلام آباد:مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دین کے لیے مفتی رفیع عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے محترم مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی جناب حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی صاحب کے انتقال پر گہرے افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
چئیر مین پی ایس پی نے کہا کہ حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی صاحب کی رحلت سے دنیا جاری فیض سے محروم ہوگئی ہے، دین کے لیے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سید مصطفیٰ کمال نے حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی کے لواحقین، علماء اور شاگردوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ممتاز عالم دین ،سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل مفتی محمد رفیع عثمانی کے سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آج ملک، ایک عظیم عالم دین اور فقیہ سے محروم ہوگیا ہے۔ملک و قوم کے لئے مفتی محمد رفیع عثمانی کی ملی اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نےکہا ہے کہ آپ ایک عظیم مفکر، بلند پایہ رہنما اور اتحاد امت کی ایک توانا آواز تھے۔ آپ نے اپنے تلامذہ اور وابستگان کو ہمیشہ اعتدال اور فرقہ واریت سے دور رہنے کی تعلیم دی جس کی بدولت آپ کے ادارے جامعہ دارالعلوم کراچی کی ملک اور بیرون ملک ایک خاص پہچان ہے۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ آپ کی وفات سے عالم اسلام ایک ممتازاور اہم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ آج شام مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے۔
مفتی رفیع عثمانی ،مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مرحوم رفیع عثمانی مفتی اعظم پاکستان تھے، مرحوم مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع عثمانی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔
مرحوم مفتی رفیع عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست بھی تھے۔ مفتی رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں