مفتی سلیم اللہ خان پر ہونے والے حملے کامقدمہ درج کرلیاگیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائو ن میں مفتی سلیم اللہ خان پر ہونے والے حملے کامقدمہ انکے بھائی کی مدعیت میں الزام نمبر 331/2021اقدام قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی سلیم اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ملی ہیں ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کومفتی سلیم اللہ خان کی گاڑی کا تعاقب اور گاڑی کی سامنے آکرفائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان کی فائرنگ کے بعد مفتی سلیم اللہ خان کی گاڑی ایک ماربل فیکٹری کے قریب رکتی ہے تو 3 مزدور آکر مفتی سلیم اللہ کی گاڑیوں کو دیکھا شروع کر دیتے ہیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مفتی سلیم اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ صبح 9 بج کر 9 منٹ پر کی گئی ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے قبضے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفتیشی حکام نے بتایاکہ ان کے پلاٹس کے لین دین سے متعلق معاملات سامنے آئے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق مفتی سلیم اللہ خا ن مدرسے کے سرپرست اورروحانی معالج بھی ہیں جبکہ وہ مذہبی جماعت سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔حکام کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.