تھپڑ حریم شاہ نے مارا، معافی مفتی عبدالقوی نے مانگ لی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مفتی عبد القوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے . اللہ سے معافی مانگتا ہوں . حریم شاہ سے معذرت کرتا ہوں .
مفتی عبد القوی ایک بار پھر سے خبروں میں ہیں اب ان کا حریم شاہ کے ساتھ نیا سکینڈل بہت معروف ہے جس میں ایک کمرے میں حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کو تھپر دے مارا تھا . جس کے بعد مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ اللہ سے معافی مانگتا ہوںاور حریم شاہ سے معذرت کرتا ہے .
مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کل سے بہت غلط حرکتيں کررہے تھے،مفتی قوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازيبا گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پيمانہ لبریز ہوگيا تھا تو ميں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا۔
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتی قوی کو مارنے کا کوئی افسوس نہيں ہے ان کی باتيں سن کر عوام خود فيصلہ کريں گے کہ مارنا چاہيے تھا يا نہيں۔
دوسری جانب مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ميں تو چائے پی رہا تھا ايک بھی نےتھپرماردیا . بچیاں ايک سے2 منٹ کيلئے آئيں، تھپڑ مار کر چلی گئيں۔