اجزاء:
سرخ مرچ پاوڈر ڈیڑھ چائے کا۔چمچ
ادرک کدو کش ایک کھانے کا چمچ
پیاز کدو کش درمیانی دو عدد
کالی مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
کاجو دوکھانے کے چمچ کاٹ لیں
کریم دو کھانے کے چمچ
تازہ ہرا دھنیا چند پتے گارنش کے لیے
لہسن کے جوئے چھ عدد پیس لیں
ٹماٹر دو عدد
نمک . حسب ذائقہ
خشخاش دو کھانے کے چمچ
ہلدی پاوڈر تین سے چار چائے کے چمچ
گھی چار کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں پیاز کو کدو کش کر لیں اور گھی میں ڈال کر اس وقت تک فرائی کریں کہ وہ ٹرانسپیرنٹ ہو جائے چمچہ چلا کر ہلدی ٹماٹر کدو کش کی ہوئی ادرک اور لہسن ڈال۔دیں اور اس وقت تک فرائی کریں کہ ان کی رنگت لائٹ براون ہو جائے اور اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں اس کے بعد کاجو اور خشخاش کا پیسٹ شامل کر کے چمچ ہلاتی رہیں اور اس وقت تک فرائی کریں جب تک گھی علیحدہ نہ ہو جائے جب گھی علیحدہ ہو جائے تو دو یا ڈیڑھ کپ پانی ڈال دیں . ڈھکنا ڈھانپ کر پندرہ منٹ بھونیں بھو ننے کے بعد جو بھی سبزی آپ نے بنانی ہو وہ پنیر کالی مرچ اعر نمک ڈال۔دیں بغیر ڈھانپے ہلکی آنچ پر پکائیں تاکہ۔سبزیاں گل جائیں اور گریوی گاڑھی ہو جائے سرو کرنے سے پہلے ہرے دھنیے اور کریم۔کے ساتھ گارنش کر لیں