اجزاء:
مسور کی دال آدھا پاو
مونگ کی دال آدھا پاو
چنے کی دال آدھا پاو
دہی آدھا پاو
سرخ مرچ ایک چمچ
ہلدی آدھا چمچ
دھنیا پاوڈر ڈیڑھ چمچ
کالی۔مرچ پاوڈر آدھا چمچ
بڑی الائچی دو عدد
سیاہ زیرہ آدھا چمچ
ٹماٹر آدھا پاو
نمک حسب ذائقہ
ادرک پیسٹ تین چائے کے چمچ
لہسن پیسٹ تین چائے کے چمچ
پیاز ایک عدد بڑا
ہری مرچ تین عدد کاٹ لیں
ہرا دھنیا تھوڑا سا گارنش کے لیے

ترکیب:
تمام دالیں اچھی طرح دھو کر الگ الگ ابال لیں گلجائیں تو تینوں کو اکٹھا کر کے مرچ ہلدی دھنیا پاوڈر ٹماٹر کا پیسٹ ٹماٹر کا۔پیسٹ ہری مرچیں دہی ادرک لہسن کا۔پیسٹ گرم مصالہ نمک اور پانی ڈال کر آنچ تیز کر کے پکائیں اور چمچ ہلاتے رہیں جب حلیم لی طرح گاڑھی ہو جائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔اب فرائی پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز براون کر کے تڑکہ لگا دیں ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرلیں

Shares: