گاؤں کَمہَرِیا کی مسجد ،مُغَلیہ فَن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار

0
36

یہ تینوں خوبصورت اور مضبوط گُنبد مسجد کے ہیں، یہ مسجد اُتّرپردیش کے ضلع سِدّھارتھ نگر، تھانہ ڈومریا گنج کے ایک گاؤں "کَمہَرِیا” میں ہے، آج میں حافظ یحیٰ صاحب سے ملاقات کے لئے اُن کے گھر گیا، اُن سے خوشگوار ملاقات ہوئی اور بڑی محبّت سے پیش آۓ، حافظ یحییٰ صاحب کے گھر سے مُتّصِل ہی یہ مسجد ہے، مسجد کو دیکھنے کے بعد لگا کہ یہ تو مُغَل فَنِّ تعمیر کی مسجد ہے، مسجد کی تعمیر کے بارے میں پوچھا تو معلوم ہوا کہ اِس کی تعمیر کا پتہ نہیں، یعنی یہ بہت ہی قدیم مسجد ہے، اِس طرح کی مسجدیں ہندوستان میں کئی جگہوں پر موجود ہیں، اِس طرح کی مسجدیں ٹھنڈ ہوتی ہیں، مسجد میں قدرتی ہوا کے لئے بہترین انتظام ہوتا ہے، چَھت کا پانی نیچے گِرنے کے لئے بھی تکنیکی اِنتظام ہوتا ہے، دیواریں کافی موٹی ہوتی ہیں، بابری مسجد کے طرز پر اِس مسجد کے بھی گُنبد ہیں، خاص بات یہ ہے کہ سالوں گزرنے کے بعد بھی دیواروں میں دراڑیں نہیں آئی ہیں اور نہ ہی کہیں سوراخ ہوا ہے کہ جس سے مسجد کے اندر پانی آۓ، مُغَل بادشاہوں نے پورے ہندوستان میں مسجدوں کی تعمیر کروائی، جن میں سے اِس طرح کی مسجدیں بھی شامل ہیں جو کئی گاؤں میں پائی جاتی ہیں..

محمد وسیم ابن محمد امین، ریسرچ اسکالر
شعبہء اردو، جامعہ ملّیہ اسلامیہ، نئی دہلی

Leave a reply