معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے سماجی کارکن و سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں محبت کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام جا ری کیا ہے-

باغی ٹی وی :حال ہی میں سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرتے وقت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نکال دیا گیا تھا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر یہ معاملہ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ملے جلے ردعمل بھی سامنے آئے۔

متعدد صارفین کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لڑکا لڑکی کو نکالنے کو سراہا جا رہا ہے جب کہ چند صارفین کی جانب سے اس کی مذمت بھی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے شنیرا اکرم نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ اپنی پسند کے تمام قواعد و قوانین لاگو کرسکتے ہیں لیکن آپ کسی کو محبت کرنے سے نہیں روک سکتے۔


شنیرا نے لکھا کہ محبت ہمارے دلوں میں ہے، جوان ہونے کے بارے میں محبت ایک بہترین جز ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا دیتا ہے آپ محبت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ سیکھتے ہیں جو آپ کسی ادارے میں سیکھ سکتے ہیں۔

شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ایک دل والے ایموجی کا بھی استعمال کیا-

واضح رہے کہ شنیرا اکرم اکثر ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں صارفین خوب پسند کرتے ہیں۔

Shares: