لاہور: یہ ہار جیت یا ماضی کے حکمرانوں کو نیچا دکھانے کا نہیں، ایک قوم بننے کا وقت ہے،اطلاعات کےمطابق سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی نے کہا ہےکہ اس وقت اتفاق اورقومی ہم اہنگی کی ضرورت ہے ، ملک وقوم کرونا سے لڑرہےہیں لہٰذا ہمیں بھی اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے

باغی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی کہتے ہیں کہ یہ ہار جیت یا ماضی کے حکمرانوں کو نیچا دکھانے کا نہیں، ایک قوم بننے کا وقت ہے،ہماری توجہ ، ترجیح اور تمام توانائیوں کا مرکز 22 کروڑپاکستانیوں کی جان کا تحفظ ہونا چاہئے

محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ اس وقت واحد راستہ ہے کہ فوج، انتظامیہ اور عوام متحد ہوکر کورونا کے خلاف ڈٹ جائیں، پھر اسی اتحاد کی ضرورت ہے جیسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوکر نکلے تھے۔ تاریخ انسانی کے اس بڑے چیلنج کے مقابلے کے لئے مسلح افواج اور عوام کو کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہونا ہوگا۔

محمد علی درانی نے کہا ہےکہ افسوس ہے کہ لاک ڈاون کا مطلب سمجھتے سمجھتے ہم نے کورونا کے نقصان کو کم سے کم رکھنے کے بہت اہم مواقع کھو دئیے۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ کورونا کے مسئلے پر بیان بازی کے بجائے وہ صرف چندہ اکھٹا کریں جس کاانہیں وسیع تجربہ ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوج کی کمانڈ میں کورونا کے خلاف مربوط اور منظم جنگ کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا قیام خوش آئند ، درست سمت میں صحیح فیصلہ ہے۔انشاءاللہ ، ’این سی او سی‘ اس وباءکے خلاف پاکستان کی فتح و کامیابی کی طرف سنجیدہ اور موثر قدم ثابت ہو گا۔

Shares: