اداکار محمد علی کی 17 ویں برسی

0
47

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فنکار محمد علی جناح کی آج 17 ویں برسی منائی جا رہی ہے. ان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کا بام عروج پر پہنچایا. ان کے کردار اور فلمیں آج بھی شائقین کے زہنوں پر نقش ہیں. محمد علی کا گھرانہ بہت مذہبی تھا وہ انگریزی تعلیم اور شوبز کو اچھا نہیں سمجھتے تھے لہذا محمد علی اپنے والد جو کہ خطیب تھے کے ساتھ مسجد میں کئی سال تک رہے، لیکن ایسا وقت بھی آیا کہ محمد علی کے والد کو لگا کہ تعلیم ضروری ہے لہذا انہیں 1949ء میں اسلامیہ اسکول ملتان میں داخل کرا دیا یوں محمد علی نے اپنی ابتدائی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا . محمد علی کے گھر میں بہت زیادہ تنگدستی تھی وہ پائلٹ بننا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور اداکار بن گئے. یوں پیسے کمانے اور گھر کا خرچ چلانے کےلئے انہوں نے ریڈیو پاکستان

جوائن کر لیا. اس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور فلم 1962ء میں فِلم ’ چراغ جلتا رہا سے فلمی کیرئیر کا اغاز کیا. یہاں سے سلسلہ چل نکلا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا. انہوں نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ محمد علی نے زیبا کے ساتھ شادی کی دونوں کی آن سکرین جوڑی کو بھی بہت سراہا گیا. "علی زیب” کی جوڑی اتنی کامیاب تھی کہ انہوں تقریباً 75 فلموں میں اکٹھے کام کیا۔ انہیں انکی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغمہ امتیاز اور پرائیڈ پرفارمنس دیا گیا. محمد علی 19 مارچ 2006 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر دنیا سے رخصت ہو گئے .

Leave a reply