ریاض:محمدبن سلمان کا نریندرمودی کوفون:اہم گفتگو،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ٹیلیفون کیا اورمودی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محمد بن سلمان نے اس موقع پرنریندر مودی کو فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں عوام کیلئے خوشحالی کے مزید دروازے بھی کھلیں گے۔
دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
محمد بن سلمان نے مودی کی صحت اور تندرستی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بھارت کے ساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے