سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا، محمد خان بھٹی کو کیمپ جیل سے نکلتے ہی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم گرفتاری کے بعد محمد خان بھٹی کو لے کر کیمپ جیل سے روانہ ہوگئی۔ سیشن کورٹ لاہور نے محمد خان بھٹی کی آج ہی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 2 مارچ کو بلوچستان سے ایران فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔ محمدخان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر
مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز؛ جسٹس فائز اور طارق مسعود نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمے میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسیئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا تھا. جبکہ گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں.

Shares: