محمد حسین محنتی کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر پیغام

امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ہے شاہ عبدالطیف بھٹائی امن و محبت اور انسان دوستی کے سفیر تھے، جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اللہ کی وحدانیت اور انسانیت سے ہمدردی کا درس دیا ہے، موجودہ گھٹن کے ماحول میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 278ویں عرس کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں صوبائی امیرنے مزید کہا کہ جماعت اسلامی شاہ عبدالطیف بھٹائی کے پیغام کو عام کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاکہ شاہ بھٹائی کی سرزمیں سندھ امن، بھائی چارے اور محبت کا ماحول قائم ہوسکے

Comments are closed.