محمد حسنین نے اپنے ٹیلنٹ کیساتھ انصاف کر دکھایا

0
50

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ تیز ترین بولر محمد حسنین نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کر ڈالی ، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے محمد حسنین ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے 9 ویں جبکہ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ محمد حسنین نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف لاہور میں جاری تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا۔
اس سے قبل پاکستان کے فہیم اشرف نے 2017ء میں شیخ زید سٹیڈیم میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ سری لنکا کے مالنگا کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے بریٹ لی، نیوزی لینڈ کے اورم اور ٹم ساوتھی، سری لنکا کے تسیرا پریرا اور افغانستان کے راشد خان نے بھی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

Leave a reply