اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد مصطفیٰ قتل کردئیے گئے

0
71

راولپنڈی:اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد مصطفیٰ قتل کردئیے گئے ،اطلاعات کے مطابق اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد مصطفیٰ کو راولپنڈی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پروفیشنل تیراک محمد مصطفیٰ کوتھانہ جاتلی کے علاقہ میں واقع اپنے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے با آسانی فرار ہو گئے

دوسری طرف راولپنڈی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہوئے لاش کو قبضے میں لیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ہے ۔مقتول محمد مصطفی نے گذشتہ سال ابو ظہبی میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی تھی ،وہ چھٹیوں پر گھر آئے ہوئے تھے تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔

مقتول پاکستان آرمی کا ملازم،اولمپک میں تیراکی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکا ہے،پولیس مصروف تفتیش ہے اور واقعہ کا مختلف پہلووں سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی میں اولمپکس تیراک محمد مصطفی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قتل میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے

اس موقع پر وزیراعلیٰ‌ نے کہا ہےکہ مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے

دوسری طرف سی پی او ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کو جاتلی کے علاقہ میں جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت اور واقعہ کی تحقیقات کر کے ملزمان گرفتار کرنے کاحکم دےدیا ہے،پولیس نےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ساجد کیانی کاکہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔

Leave a reply