دبئی :پاکستان کے محمد رضوان کا اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پرزبردست خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے کرکٹر محمد رضوان نے افغانستان کے اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اصغر افغان ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے افغانستان ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اصغر افغان، محمد نبی اور نوروز منگل نے افغان کرکٹ کی بہت خدمت کی۔
Asghar Afghan is indeed one of those few cricketers who played a key role for Afghanistan team. He along with @MohammadNabi007, Nawroz Mangal and others started something gigantic for cricket in the country. More power to you my brother. Lots of prayers for your second innings. pic.twitter.com/Wor4KfCXaF
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 31, 2021
محمد رضوان کا کہنا تھاکہ میرے بھائی، آپ کیلئے بہت ساری دعائیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور آج نمیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا۔
واضح رہے کہ برادر اسلامی ملک افغانستان کے اصغر افغان نے 6 ٹیسٹ، 114 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔
اس کے علاوہ اصغر افغان بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔انہوں نے 52 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 42 میں کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے 72 میں سے 41 میچز بحیثیت کپتان جیتے۔