ترجمان مریم نوازسابق گورنرمحمد زبیر نےسینیٹ الیکشن شفاف قرار دے دیا

0
51

اسلام آباد:ترجمان مریم نوازسابق گورنرمحمد زبیر نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا الیکشن شفاف قرار دے دیا ،اطلاعات کےمطابق ترجمان مریم نواز نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا الیکشن شفاف قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا الیکشن شفاف تھا کیوںکہ اس الیکشن میں تحریک انصاف اور اس کے اتحادی زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب رہے۔

محمد زبیر کے مطابق چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ دونوں الیکشن مختلف ہیں۔ مرزا آفریدی کی فتح فئیر تھی، لیکن چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں جو ووٹ مسترد ہوئے وہ غلط تھا۔ یہاں دو چیزیں ہیں کہ وہاں ووٹنگ کے حوالے سے جو ہدایات لکھی تھیں اس کے مطابق یہ کہیں نہیں لکھا تھا کہ کھانے میں کس جگہ ٹھپہ لگانا ہے۔

Leave a reply