پشاور میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ گرفتاریاں پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئیں، دہشت گرد گروہ تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہا تھا گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، تمام ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
قبل ازیں بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا جبکہ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان سے فرار ہونے والے قمر نامی خطرناک اشتہاری ملزم کو ملتان پولیس نے دبئی سے گرفتار کر لیا، اور انٹرپول کی مدد سے پاکستان منتقل کردیا ہے۔
خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قمر جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا، ملزم کو مزید کارروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بیرون ملک سے گرفتار کئے گئے اشتہاریوں کی تعداد96 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کرالیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاکہ سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق 300 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔
بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے لیے 15 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جبکہ ان افراد میں گلی کا چوکیدار اور ایک گھریلو ملازمہ بھی شامل ہے۔ جبکہ پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے،کمیٹی میں ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز شامل ہیں۔