شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی سے ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی زیر صدارت محرم الحرام کی انتظامات و سیکورٹی کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک اھم اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔
اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی ریٹائرڈ برگیڈیئر راحت امان اللہ صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود، ایم پی اے عمر آفتاب ڈھلو، ایم پی اے خرم اعجاز چھٹہ،ایم پی اے شیر اکبرخان سمیت انتظامی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)واصف علی کھوکھر وتمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ واپڈا اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام میں جلوس اور مجالس میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہاکہ میں جلوس کے روٹس کو خود مانیٹر کروں گا شیخوپورہ میں جلوس کے دواہم روٹس شیخوپورہ سٹی اور امامیہ کالونی فیروز والا میں ہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ سیکیورٹی و دیگر انتظامات کی صورتحال کو پہلے سے بھی بہتر کریں۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہاکہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔جلوسوں کے شرکاُ کو سیف اور سیکیور ماحول ملے گا تاکہ تمام مذہبی رسومات احسن طریقے سے انجام پاسکیی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام آپ کو سپورٹ کرنا ہے۔کسی محکمے یا عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی برداشت نہی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لیسکو کا محرم الحرام میں بڑا اہم رول ہے۔لیسکو بروقت لٹکتی ہوئی تاروں کو ٹھیک کرے اور ان ایام میں بجلی کے تسلسل کو برقرار رکھے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہا کہ پاکستان میں امن کی ضروت ہے اور اس کے لیے تمام مکاتب فکر اکٹھے ہیں کچھ علمائے کرام دوسرے اضلاع سے آتے ہیں اور آگ لگا کر چلے جاتے ایسے علما کی زبان بندی و ضلع بندی ہونی چاہیے۔ ریٹائیرڈ برگیڈیئر راحت امان اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ محرم الحرام میں مجالس کے دوران کشمیر ایشو کو بھی ضرور High light کریں۔محرم الحرام صبر کا درس دیتا ہے اور ہمیں صبر کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے