![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/08/dc-narowal.jpg)
ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ہے، اجلاس میں ڈی پی او سید اکبر علی شاہ، اے ڈی سی جیمحمد حنیف، اسسٹنٹ کمشنرعثمان سکندر، چیئرمین ضلعی پنجاب بیت المال امجد خاں کاکٹر، راہنما پی ٹی آئی حافظ ذوالفقار مہیس، پیر علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی، حافظ عبدچالمجید، شیخ ثائرعلی، حاجی نذرعباس، انتظارحسین شاہ، ڈاکٹر طارق اپل، علامہ عبدالرزاق رضوی، حافظ طلعت محمود و دیگر علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی ہے،
ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نارووال میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے پبلک سیفٹی و سیکورٹی میونسپل سروسز اور دیگر انتظامات کے علا وہ ضابطہ اخلاق اور کورونا وائرس ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، ضلع میں ضلعی امن کمیٹی کی کاوشوں سے عرصہ دراز سے امن و امان کی مثالی فضاء قائم ہے اوریہ فضاء اسی صورت برقرار اور قائم رہے گی، جب علما ء کرام اورممبران امن کمیٹی اپنے اپنے مسلک کے لوگوں پراثر اور کنٹرول قائم رکھیں گے، ضلع میں امن وامان کا قیام موجودہ اور آئندہ نسلوں کی بقاء کا ضامن ہے، تما م مسالک کے لوگ صبرو تحمل بردباری، رواداری اور بھائی چارے کے اصولوں پرعمل کریں منبر و محراب سے کسی مسلک کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے، محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں میں شرکت کرنیوالوں کو کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل ضرور کروائیں، قانون کی پاسداری کو ہرصورت یقینی بنائیں، محرم الحرام پر مجالس اور جلوس روٹس کی صفائی و لا ئٹنگ و غیرہ کو متعلقہ میونسپل کمیٹیز یقینی بنائیں گیے.
ڈی پی اوسید اکبر علی شاہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ امن کمیٹی کا بنیادی مقصد دلوں کو جوڑنا ہے، امن کمیٹی کے اراکین کے ضلع بھر میں اتحاد و اتفاق کی جو درخشندہ روایات قائم کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور توقع ہے کہ انہیں مستقبل قریب میں بھی برقرار رکھا جائے گا، سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹیں ذاتی فعل ہیں اور ایسا کرنیوالوں کی زیرو ٹارلنس ہو گی، شہریوں کا فرض ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر خصوصی نظر رکھیں اگر کہیں مشتبہ لوگ یا لاوارث سامان نظر آئے فوری اطلاع کریں.
اس موقع پر ممبران امن کمیٹی حافظ ذوالفقار مہیس، امجد خاں کاکڑ، شیخ ثائرعلی، حاجی نذرعباس، انتظار حسین شاہ، علامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی، حافظ عبدالمجید و دیگر علما ء کرام نے اظہار خیال کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اورسیکورٹی انتظامی امور کے حوالہ سے کئی ایک تجاویز پیش کیں.
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اراکین امن کمیٹی کی تما م مثبت تجاویز پر عملدرامد کو یقینی بنائیں گے، اے ڈی سی جی کو ہدایت کی کہ تحصیل لیول پراسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی، ایس ڈی او، واپڈا اور سی او میونسپل کمیٹی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں جو اپنے اپنے علا قہ میں محرم الحرام سے قبل محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں کے روٹس کا با قاعدہ معائنہ کریں اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں.
محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال