اسلام آباد: وفاقی حکومت کیطرف سے محرم کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

یوم عاشور کی مناسبت سے وفاقی حکومت نے 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے آج وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہفتہ 29 اگست اور اتوار 30 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Shares: