‏محرم الحرام غم اور دکھ کی گھڑی میں برینڈز بلیک کلر کی کلیکشن نکال کر پیسے بنارہے ہیں جویریہ صدیق

0
56

ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ ‏محرم الحرام غم اور دکھ کی گھڑی میں برینڈز بلیک کلر کی کلیکشن نکال کر پیسے بنارہے ہیں-

باغی ٹی وی : آج کل دنیاوی رسم و رواج معاشرے میں بہت ہی پھیل رہا ہے شادی میں مہندی میں پیلا ،رخصتی میں سُرخ ،اگر کوئی فوت ہو جائے تو تب سفید اور غم میں کالا اس چیز کو دیکھتے ہوئے مختلف برانڈ نے موسموں اور دیگر تہواروں کی مناسبت سے تو فیبرک اور کلر کولیکشنز متعارف کروانا شروع کر دی جو لوگوں میں بے حد مقبول ہوئی لیکن نام اور پیسہ کمانے کے چکر میں یہ برینڈز اور عوام اسلامی تہواروں کی حرمت اور مذہب کو بھی اس قدر نظر انداز کر رہے ہیں کہ غم اور دکھ کے مہینے محرم الحرام میں مختلف فیشن اور ڈیزائنوں میں بلیک کلر کی کلیکشن نکال کر ماڈلز کے ذریعے اشتہارات لگا رہے ہیں اور غم و سوگ کے دِنوں میں بھی فیشن کو پروموٹ کر رہے-

معروف برینڈز کے اس عمل پر لوگ سوشل میڈیا پر مذمت کر رہے ہیں اور غم و غصے میں سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں یہاں تک کہ محرم 2020 ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے اور #SayNotoBareeze ٹرینڈ کر رہا ہے-جہاں صارفین برانڈز کے اس اقدام پر غصے سے بھر پور رد عمل دے رہے وہیں معروف شخصیات بھی اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کر رہی ہیں-


ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیق نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ محرم کوئی تہوار نہیں یہ ایک غم کی گھڑی ہے۔ برینڈز کو کیا ہوگیا ہے بلیک کلر کی کلیکیشن نکال کر دکھ کی گھڑی میں بھی پیسے بنارہے ہیں۔

معروف جرنلسٹ کی اس ٹویٹ پر جہاں صارفین ان کی حمایت کرتے ہوئے برینڈز کے اس قدم پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کوگ خریدنے والوں پر بھی تنقید کر رہے ہیں-


ایک صارف نے خواتین سے ان برانڈز کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب پیسہ ہی ہر چیز بن جائے تو ایسا ہوتا ہے۔
ہماری بہنوں کو بھی چاہیے ان کو مت خریدیں تا کہ ان برینڈز کے ہوش ٹھکانے آئیں۔
https://twitter.com/Dam_Wale_Baba/status/1298564926097821696?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ محترمہ اس میں برینڈز والی کوئی غلطی ہی نہیں ہےغلطی خریدنے والوں کی ہے جو اس کو دکھ اور غم کے بجائے تہوار سمجھ کر نیا لباس بنا لیتے ہیں، میک اپ کر کے ماتم ماننے پہنچ جاتے ہیں، اگر غم ہی ہے تو غم کی طرح دن گزارے، نا کہ مارکیٹ جا کر دن کو خریداری کر کے شام کو ماتم کرے-


ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب برینڈز کو آپ لوگوں نے ہی یہ رستہ دکھایا ہے ورنہ محلے کے ٹیلرز سے آگے کا رستہ کسی کو نہیں پتہ تھا
ایک صارف نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ باقاعدہ لوگ پوچھنے آتے ہیں محرم کولیکشن نہیں آئی میں نے یہ بات زندگی میں پہلی بار سنی اس دفعہ محرم سے پہلے ایک شاپ پر۔۔۔۔۔۔ہر کسی نے بلیک کولیکشن ڈسپلے کی ہوئی ہے۔۔۔۔


ایک صارف نے لکھا کہ مارکیٹ کی میں وہی چیز چلتی ہے جس کی ڈیمانڈ ہو بس ہر چیز کو بین اور کمپنیوں کو بُرا بھلا کہنا مناسب نہیں ہے۔ آخر لوگ خرید رہے ہیں نہ ؟ بس ثابت ہوا معاشرہ ایسا ہی ہے-


ایک صارف نے لکھا کہ ہمارے گھروں میں محرم میں بلیک کپڑے پہننے پر باقاعدہ پابندی ہوتی ہے اگر لوگ اس مہینے کو تہوار سمجھ کر منائے گئیں تو ہر طرح کا مافیا اپنا سیزن لگائے گا۔


ایک صارف نے لکھا کہ اور ان کا کیا جو مجلس میں بھی بن ٹھن کر جاتے ہیں؟؟ اس میں برینڈ کا کوئی قصور نہیں، ہماری نیت کا فتور ہے سارا-
https://twitter.com/Silent_deserts/status/1298556772316327937?s=20

برانڈز اور ماڈلز نے تو مذہب کو بھی کاروبار بنا دیا ہے، محرم الحرام کی مناسبت سے کولیکشنز متعارف کروانے پر صارفین برینڈز پر پھٹ پڑے

Leave a reply