نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق این سیاو سی کی جانب سے یہ ہدایات متعلقہ علماء کی سفارشات کو مد نظر رکھ کر جاری کی گئی ہیں۔ این سی او سی نے کہا ہے کہ تمام مجالس اور جلوس کورونا SOPs کے تحت منعقد کیئے جائیں گے۔
این سی اور سی نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اور تھرمل سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔ گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کیا جائے۔
محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے، سربراہ پاکستان سنی…
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر ہینڈ سیناٹئزرز اور ماسک مہیا کیئے جائیں مجالس ہوادار اور کُھلے کمروں میں منعقد کی جائیں۔
ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا SOPs کو نمایاں آویزاں کیا جائے۔