وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مخالفین کی نقلیں اتارنے اور اردو ٹھیک کرنے والے خود لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئے-
وفاقی وزیر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دوسروں کی غلطیاں تب نکالیں جب آپ خود کوئی غلطی نہ کرتے ہوں مخالفین کی نقلیں اتارنے اور اردو ٹھیک کرنے والے خود لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئےاگر کسی اور سے یہ غلطی ہوئی ہوتی تو تحریک انصاف اس کے خلاف مہم چلا چکی ہوتی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرمواصلات کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ عمران خان غلطیاں کریں لیکن ہم نقلیں نہیں اتاریں گے اور عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ زبان ہر انسان کی پھسل سکتی ہے اور غلطی ہر کوئی کر سکتا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہی روپے کی قدر گر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز ویڈیو خطاب میں زبان پھسل گئی تھی ،کہیں لیٹر اور کلو کا فرق بھول گئے تو کہیں ڈیزل کی قیمتوں میں گڑ بڑ کر بیٹھے تھے-
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مختلف اشیاء کی قیمتوں کے اعداد و شمار بتائے موجودہ حکومت کا اپنے دور حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دور میں آٹا 50 روپے فی کلو تھا لیکن آج کراچی میں آٹا 100 روپے لیٹر ہوگیا ہے۔
عمران خان اپنے خطاب میں ڈیزل کی قیمتوں میں بھی گڑ بڑ کر بیٹھے ، اپنے دورِ حکومت اور موجودہ دورِ حکومت میں ڈیزل کی ایک ہی قیمت بتا کر کہا کہ آج ڈیزل سو روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔







