مہم جوئی کا شوقین عمارت سے گر کر جانبحق
اونچی عمارتوں پر چڑھنے کے لیے مشہور فرانسیسی مہم جو ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت کی 68ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ 30 سالہ ریمی لوسیڈی چوٹی ڈسٹرکٹ میں ٹریگنٹر ٹاور کمپلیکس پر چڑھ رہا تھا اور 68 ویں منزل سے گر کر موقع پر ہی چل بسا ہے، امریکی نیو یارک پوسٹ کے مطابق سکیورٹی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لوسیڈی لفٹ کے ذریعے 49ویں منزل تک پہنچا ، پھر عمارت کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے سیڑھیاں استعمال کیں۔
علاوہ ازیں ہانگ کانگ کے حکام نے بتایا ہے کہ لوسیڈی شام 6 بجے کے قریب عمارت میں پہنچے اور سکیورٹی گارڈ کو بتایا کہ وہ 40 ویں منزل پر اپنے ایک دوست سے ملنے جا رہے ہیں۔ پولیس کا یہ بھی خیال ہے کہ لوسیڈی زمین پر گرنے سے پہلے چھت میں پھنس گیا تھا اور مدد کے لیے پکار رہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
خیال رہے کہ لوسیڈی کے بہت سے پرستار اور مداح ہیں۔ وہ "ریمی اینیگما” کے نام سے مشہور تھا۔ اس کے مداحوں نے مہم جوئی کے دوران لوسیڈ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ دنوں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کےدوران پاکستانی کوہ پیما محمد حسن جاں بحق ہوگئے تھے۔
گلگت بلتستان کی وادی شگر کے ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی ہے کہ محمد حسن بوٹل نیک کےمقام پر برفانی تودے کی زد میں آکرجاں بحق ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کوہ پیما محمد حسن کا تعلق بھی ضلع شگر سےتھا۔