حوصلے بلند مگر مجھ پر دباؤ ہے، رانا ثناء اللہ

0
50

منشیات کے الزام میں گرفتار ن لیگی رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت میں پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

میرا بلڈ ٹیسٹ کرائیں اگر سگریٹ کے اثرات نکلیں تو سزادے دیں ،رانا ثناء اللہ نے مطالبہ کیا کہ نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کروایا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ میں کوئی سہولت نہ ملنے کا شکوہ نہیں کروں گا،میں نے سوچ رکھاہے کہ میں نے پاکستان میں رہنا ہے،

رانا ثناء اللہ کا مزہد کہنا تھا کہ جتنا بھی ظلم کرنا ہے کرلیں میرے حوصلے بلند ہیں،مگر مجھ پر دباوَہے ،یہ ظلم ہے ،ظلم کی دہائی دینے کی بجائے اسے للکارنا چاہیے .

رانا ثناء اللہ کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے ہر انہیں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کسی بھی مسلم لیگ ن کے کارکن کو عدالت میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی.

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

Leave a reply