رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

0
63

مسلم لیگ ن پنجاب کے‌صدر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری اور مقدمے کے اندراج کے حوالہ سے اے این ایف نے سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

رانا ثناء اللہ کو کس جیل منتقل کیا گیا اور کیا سہولیات ملیں گی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف حکام نے سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کر لیا ہے، اے این ایف ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے.

رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو آج عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ،رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے گرفتار کیا تھا ، اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

Leave a reply