مجھ سے پہلے منصب پر موجود شخص نے کرسی کا وقار مجروح کیا ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
مجھ سے پہلے منصب پر موجود شخص نے کرسی کا وقار مجروح کیا ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کےعہدے کا حلف لے لیا
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے زاہد اکرم درانی سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف لیا زاہد اکرم درانی جمعیت علما اسلام کے رہنما ہیں جو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے ،حکومتی اتحاد کی جانب سے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی سپیکر نامزد کیا گیا تھا،کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے، زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے ہیں، اس سے قبل راجہ پرویز اشرف بھی بلا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں
قومی اسمبلی میں بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے کے بعد زاہد اکرم درانی نے پارٹی قائدین اور پورے ایوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جماعت جے یو آئی (ف) اور ان کے خاندان نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے مجھ سے پہلے اس منصب پر موجود شخص نے اس کرسی کا وقار مجروح کیا ہے میں پوری قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس منصب کا وقار بحال کروں گا اور ہمیشہ آئین اور قانون کی پابندی کروں گا میرے حلقہ کے مسائل ہیں اس سلسلے میں وزیر اعظم سے درخواست کروں گا ۔ میرا حلقہ ملک کا سب سے بڑا حلقہ ہے جس کی آبادی بارہ لاکھ سے زائد ہے وزیراعظم سے خود بات کرکے مسائل حل کروائیں گے
مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسمبلی کے افسر نے چالیس لاکھ روپے ایک ٹرانسفر کے مانگے تھے
مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس کی انکوائری کروا کر ایف آئی کے حوالے مذکورہ افسر کا کیس بھجوایا جائے اس معاملے پر غور کیا کرنا تھا، لاجز کی نئی بلڈنگ کو ادھورا چھوڑنے والے فرم کے مالک کے خلاف بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جب ہم اس ایوان اور ممبران کو انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو عوام کو کیا انصاف فراہم کریں گے،
جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے رکن زاہد اکرم درانی کو بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا گیا۔بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری
پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار
امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان
جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات