مجھے کوئی شوق نہیں کہ یہ کیس لازمی سنوں،یہ عدالت ہے کچن نہیں، جج کے ریمارکس

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی

وکلا صفائی کی گواہان کی ترتیب پر بار بار اعتراضات پر جج اعظم خان نے اظہار برہمی کیا،جج اعظم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی شوق نہیں کہ یہ کیس لازمی سنوں، جسے اعتراض ہے کھل کر بتائیں،وکیل نے کہا کہ ایک گواہ موجود نہ ہو دوسرا بلا لیا جاتا ہے ،ایسے جیسے کچن میں ایک دیگ تیار نہ ہو دوسری کھولی جاتی ہے،جج اعظم خان نے کہا کہ یہ آپ کیا بات کہہ رہے ہیں کیا یہ آپ کو کچن دکھائی دیتا ہے؟ ایک گواہ مہینے تک دستیاب نہ ہو تو کیا میں ایک ماہ کی تاریخ دے دوں گا ؟ انتالیس کیسز ہیں عدالت میں جن پر روز سماعت ممکن نہیں ہے ایک گواہ کیساتھ ہی اتنا ریکارڈ آتا ہے کہ ایک روز میں دو کے بعد تیسرا کیس ممکن ہی نہیں رہتا ،ہماری کوشش ہے ہر ہفتے میں ہر کیس کی ایک سماعت تو ضرور ہو،نئے جج آئیں گے تو انشا اللہ روز کی بنیاد پر ہر کیسوں کی سماعتیں ہوں گی ،
@MumtaazAwan

ہم گھبرانے والے نہیں،تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں،شاہد خاقان عباسی

نیب کو کس نے اختیار دیا 7 ارب کمپنی کےحوالے کرے،شاہد خاقان عباسی کا بڑا مطالبہ

نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے

Leave a reply