اداکارہ نیلم منیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے آج تک کسی سے بھی محبت نہیں‌ہوئی اور اگر کوئی مجھ سے اس طرح کی بات کرتا بھی ہے تو میری سانس بند ہونے لگتی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے آج کل بہت سارے رشتے بھی آرہے ہیں ، اور امی اور بہن بھائی بھی پوچھنے لگے ہیں کہ کوئی پسند تو نہیں ہے ، نیلم نے کہا کہ مجھے اس دنیا میں اپنی ماں سے جتنی محبت ہے کسی سے نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری جس کے ساتھ شادی ہو ، اس میں خدا کا خود بہت زیادہ ہو، ملک سے محبت کرتا ہو، چیرٹی کرتا ہو، لوگوں کا خیال رکھتا ہو.

نیلم منیر نے کہا کہ جس کو ملک سے محبت ہو گی ایماندار ہو گا وہ اپنے رشتوں کی بھی قدر کرے گا. ”انسان کا اچھا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے اور میں نے ابھی تک شاید اسی لئے ہاں نہیں‌کی” کسی بھی رشتے کے لئے کیونکہ مجھے لگتا ہےکہ میں نے کسی ایک ایسے انسان کے لئے ہاں کرنی ہے جس میں یہ تمام خوبیاں موجود ہوں. انہوں نے کہا کہ کامیاب زندگی کا راز یہی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی عزت کریں ، خیال رکھیں.

ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکے والے کون ہیں وکی کوشل

میں کسی بھی پراجیکٹ کا پریشر نہیں لیتی سائرہ شہروز

لاہور میں بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ

Shares: