اداکار جاوید کوڈو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں دونوں ٹانگوں سے بے شک معذور ہوں لیکن میں آج بھی کام کر سکتا ہوں اور بیٹھ کر کرنے والا کام تو کر ہی سکتا ہوں. جن لوگوں کو شوز میں بٹھایا ہوا ہے وہ کیا کرتے ہیں؟ وہ بھی تو میری طرح ہی کام کرتے ہیں بیٹھ کر ، لیکن مجھے نہیں بلایا جاتا. جاوید کوڈو نے کہا کہ مجھے چند دن پہلے ایک کال آئی اور مجھے کہا گیا کہ ہم آپ کو سٹیج ڈرامہ میں کام دینا چاہتے ہیٰں تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن پیسے کتنے دیں گے انہوں نے جتنے پیسے بتائے تو میں نے ان سے کہا کہ اتنے ٔپیسے تو میں 1987 میں لیا
کرتا تھا ، تو انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ ہاں تو اتنے ہی اب بھی تو دے رہے ہیں کونسے کم کئے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ اب 2023 جا رہا ہے یار خدا کا خوف کھائو تو انہوں نے آگے سے کہا کہ کام کرنا ہے تو کرئیے ورنہ ٹھیک ہے. یوں جاوید کوڈو نے ٹی وی اور سٹیج والوں سے شکوہ کیا اور کہا کہ مجھے کام نہیں دیا جا رہا. حالانکہ میں کام کرنا چاہتا ہوں.