نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ایمان خان جنہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. ایمان نے پنجزہ اور ان کہی جیسے ڈراموں میں کام بھی کیا ہے. اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں شوبز میں آئی تو مجھے میری رنگت کی وجہ سے بہت ساری تنقید کا سامنا کرنا پڑا . میں شروع شروع میں بہت زیادہ محسوس کرتی تھی لیکن میری ماں نے مجھے سمجھایا اور کہا کہ لوگوں کی ایسی باتوں پر دھیان نہ دو اور کام کی طرف توجہ دو اور میں نے ایسا ہی کیا اور فیصلہ کیا کہ میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی جو میری حوصلہ شکنی کررہے ہیں. ایمان خان نے کہا کہ میری والدہ میری بہترین دوست ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ ہر لڑکی کی والدہ کو اپنی بیٹی کی بہترین دوست بننا

چاہیےاسکو احساس دلانا چاہیے کہ وہ اکیلی نہیں اس کی ماں ہر دم اس کے ساتھ کھڑی ہے. ایمان خان نے مزید کہاکہ آج کی نسل کو بہترین دوست کی ضرورت ہے اور وہ بہترین دوست ماں باپ اور بہن بھائیوں سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا. میں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھتی تھی امی کا دوپٹہ لیکر اسکی ساڑھی باندھ کر گھر میں پھرتی ، اور شیشے کے سامنے کھڑی ہو کر باتیں کرتی. انہوں نے کہا کہ میں لگن اور محنت سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں .

Shares: