دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے بزنس کے نقطہ نظر سے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں. پاکستان سمیت دنیا کے جن ممالک میں بھی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ باندھے ہیں. اس فلم میں مشکل ترین میوزیکل پرفارمنس دینے والی صائمہ بلوچ نے گلہ شکوہ کیا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پرڈیوسر سے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پرموشنز کے دوران نظر انداز کیا گیا. حالانکہ میری پرفارمنس جاندار تھی لیکن میرا کردار دکھایا اس طرح سے گیا کہ ایسا لگتا تھا کہ اس سین کے بعد اگلا سین نہیںہو گا لیکن میری پرفارمنس اور ایکٹنگ نے لوگوں کے دل جیت لئے. فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کر دیا ہوا تھا لیکن مجھے پریمئیر کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا تھا
کہ کب ہے. مجھے اس قسم کے رویے کی امید بالکل بھی ڈائریکٹر اور پرڈیوسر سے نہیں تھی. سب جانتے ہیں کہ میں نے کس قدر محنت کے ساتھ رجو کا کردار کیا تھا ان کو چار سال تک رجو کے کردار کےلئے لڑکی نہیں ملی تھی سکرین ٹائم کم ہونے کے باوجود میں نے فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھی بھری پہلے میں نے انکار کر دیا تھا لیکن پھر کردار کیا. لیکن میرے ساتھ جو رویہ رکھا گیا ہے اسکا بہت افسوس ہے.








