مجرمان کو عامی افراد کا خود سزا دینا منافی اسلام ہے
قصور
سری لنکن شہری کا قتل منافی اسلام ہے ،ماورائے عدالت قتل اسلامی شریعت کے خلاف ہے ،سزا دینے کا اختیار ریاست کا ہے نا کہ عامی افراد کا ،نئے تعینات ہونے والی کابینہ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کو مبارکباد،علامہ احسان اکبر ظہیری
تفصیلات کے مطابق رئیس مرکز ابن الخطاب اسلامیہ الہ آباد قصور حضرت مولانا علامہ احسان اکبر ظہیری نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری کا قتل منافی اسلام ہے کیونکہ مجرمان کو سزا دینے کا اختیار ریاست کا کام ہے ناکہ عامی افراد کا اگر ہر سزا عامی افراد کے سپرد کر دی گئی تو معاشرے میں شدید بگاڑ پیدا ہو گا اسی لئے ریاست کے تابع رہنا لازم ہے
علامہ احسان اکبر ظہیری نے نئے تعینات ہونے والے صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد عامر صدیقی،جنرل سیکریٹری حافظ سلمان اعظم،صدر اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب حافظ قسیم شیخوپوری کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
نیز علامہ صاحب نے کہا کہ قوم اللہ رب العزت کی طرف رجوع کرے اور قرب الٰہی حاصل کرکے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرے یہی ہمارے مسلمان ہونے کا تقاضہ ہے