مجرم لندن کی سڑکوں پر گھوم رہا ہے،شہزاد اکبر کا نواز شریف کو واپس لانے بارے بڑا اعلان

0
75

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 29اکتوبر 2019کو نوازشریف کی اسلام آبا د ہائی کورٹ سے 8ہفتوں کیلئے ضمانت ہوئی،

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اس وقت لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کررہے ہیں، شہبازشریف نے گارنٹی دی کہ نوازشریف علاج کے بعد واپس آئیں گے، نوازشریف اپنی میڈیکل رپورٹ حکومت اورعدالت کے پابند تھے، 23دسمبر2019 کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی تھی، نوازشریف نے پنجاب حکومت سے ضمانت میں توسیع مانگی،نوازشریف کو 4ہفتوں کے لیے علاج کی اجازت دی گئی،

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت پر قوم کو تحفظات ہیں، میڈیکل بورڈ کو جو انہوں نے تفصیلات فراہم کیں وہ ناکافی تھیں، برطانوی حکومت کو خط2مارچ 2020کو لکھا گیا، نوازشریف کی ضمانت عدالت اور پنجاب حکومت خارج کرچکی ہے، فیصلے کی کاپی بھی خط کے ساتھ لگا کر برطانوی حکومت کو بھیجی گئی، نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں ،مجرم لندن کی سڑکوں پر گھوم رہا ہے ،نواز شریف کو واپس لانے کے لیے تمام طریقے کار اختیار کیے جائیں گے، نوازشریف کو واپس لانا شہبازشریف کی ذمہ داری ہے،نوازشریف کی صحت ٹھیک ہے وہ اپنی سزا ہنستے کھیلتے کاٹ سکتے ہیں،

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

نیب کا آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ

نواز شریف کے وارنٹ ،عدالت کا تحریری حکم بھی آ گیا

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے، اگر پاکستان بلیک لسٹ ہوگیا تو پاکستان پوری دنیا سے کٹ جائے گا،ہماری حکومت نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق اقدامات اٹھائے، ماضی کے حکمران خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث تھے،شہبازشریف ہی منی لانڈرنگ میں ملوث تھے تو پاکستان کیسے نہ گرے لسٹ میں جاتا، حدیبیہ پیپرملز، چودھری شوگر ملز یہ تمام منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں،ہم نے جب اداروں کو آزاد کیا تو اداروں نے ہی کارکردگی دکھائی،

نیب پھر متحرک، نواز شریف کو پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا

 

Leave a reply