اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا-

باغی ٹی وی : ،ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی ،کوئٹہ ،خیبر اور اسلام آباد میں کی گئیں،کراچی میں کارروائی کے دوران ائیرپورٹ پر مُلزم سے 10 کیٹامائن انجکشن برآمد کئے گئے-

فلپائن میں دو طیارے حادثے کا شکار

ترجمان کے مطابق پشاورکے قریب ملزمان سے 12 کلو چرس اور 2 کلو منشیات کا تیل برآمد کیا گیا جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرمُلزم کے پیٹ سے 65 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے-

اسلام آباد میں ایک اور کاروائی کے دوران اسلام آباد موٹر وے ٹول کے قریب کارروائی میں 16 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی-

ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

پشاور؛ منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Shares: