ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع

اتوار و پیر کو ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کاسلسلہ بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر اضلاع میں گہرے بادلوں کا راج ہے اورسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے-

کل سے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب میں بارش متوقع ہے اس کے علاوہ کراچی،سکھر ،میر پور خاص سمیت متعدد شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے پیش گوئیاں

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بلوچستان ،خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات و صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہے گی-

دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم ، گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ نیلم، مری، گلیات، کاغان ناران، سکردو، گلگت، استور، ہنزہ، چترال، سوات مالم جبہ میں برفباری متوقع ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے 25اور 26 دسمبر 2021 کو سردی کی شدید ترین لہر کے پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی تھی جس سے سردی کا52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے ہیڈ کوارٹر ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 25اور 26 دسمبر 2021 کو سردی کی شدید ترین لہر کے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 1 تا 2ڈگری سینٹی گریڈ تا منفی 1 تامنفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جس سے سردی کا 52 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے-

25 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی،52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

بتایا گیا تھا کہ سائیبیریا سے آنے والی یہ سرد ہوائیں 28 تا 29 دسمبر 2021 کو تمام عام معمولات زندگی کاروبار نقل و حمل اور ماحول کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں اور اسی دوران 26دسمبر کو صبح 8 بج کر 41 منٹ تا صبح 10 بج کر 41 منٹ تک مکمل سورج گرہن ہو گا اور بتدریج درجہ حرارت گرنے کا خدشہ ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے جس سے تمام افسران و اہل کاران کے متاثر ہونے کا امکان ہے-

Comments are closed.