امریکا میں برفباری کا بدترین طوفان،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی

امریکا میں جاری موسم سرما کے بدترین طوفا ن نے تباہی مچا دی ،شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 70 افراد ہلاک ہو گئے۔

باغی ٹی وی : امریکا میں برفانی طوفان کے باعث نظام زنگی معطل ہو گیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 تک جا پہنچی ہے خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

موسم سرما کا بدترین طوفان،امریکامیں 55 جاپان میں17 ہلاکتیں،سعودی عرب میں بھی پہاڑ برف سے ڈھک گئے

نیویارک کا شہر بفیلو سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں بھی برفانی طوفان نے تباہی مچادی،

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقے 4 فٹ برف تلے دبے ہیں نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو آج بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی –

شدید سردی کے باعث سینکڑوں چمگادڑیں ہلاک

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں آج مزید 9 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں آج درجہ حرارت منفی 2 سے منفی 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

کینیڈا میں بھی برفانی طوفان نے معمولات زندگی کو درہم برم کر دیا ہے بم سائیکلون نے امریکا کے بعد سب سے زیادہ نقصان کینیڈا کو پہنچایا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں غیر معمولی اور غیر متوقع بارشوں، سیلاب، برفباری اور زلزلوں کی بنیادی وجہ موسمیاتی تغیرات ہیں۔ صنعتی ممالک کی زہریلی گیسیں دنیا کے ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہیں۔

گلوبل وارمنگ بڑھتی رہی توانٹارکٹیکا کےنصف سےزیادہ جاندارناپید ہوجائیں گے

Comments are closed.