اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کوسول اعزازات سے نوازا ہے۔

باغی ٹی وی : سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

گورنرخیبرپختونخوا نے 8 شخصیات کو یوم پاکستان پر صدارتی سول اعزازات سے نوازا

نذرمحمد راشد مرحوم اور مجید امجد مرحوم کو بعد از وفات ادبی خدمات اور محمد نعیم کو ادبی خدمات پر نشان امتیاز کا اعزاز دیا گیاڈاکٹر انعام الرحمان کےلیے شعبہ سائنس میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیازاورڈاکٹر قمر محبوب اور طاہر اکرام کےلیے شعبہ انجینئرنگ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ہلال امتیاز کا اعزاز دیا گیا روحیل حیات کو شعبہ موسیقی میں نمایاں خدمات، کشور ناہید کو شعبہ ادب میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا اعزاز دیا گیا-

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے محمد عظمیٰ عبدالحامد کو سماجی شعبہ میں نمایاں خدمات پر اور اومان سے تعلق رکھنے والے شیخ احمد بن حماد الخلیلی اور شیخ احمد بن حنبل الخلیلی کو مذہبی خدمات پر ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

بلاول بھٹو نے عمران خان کویزید قراردیا:مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب

ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں محمد بخش برڈو، ریشماں برڈو اور بریگیڈیئر شفیع اللہ خان شامل ہیں۔ ڈاکٹر سید حسین امام عابدی، راشد رانا، سید عقیل بلگرامی کو کو شعبہ تعمیرات میں نمایاں خدمات ، محمود الحق علوی (مرحوم) کو سماجی خدمات پر بعد از وفات اور سلمان اقبال کو شعبہ کھیل اور فلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

سید تجمل حسین کو ڈیٹا سائنس، پروفیسر ڈاکٹر یاسر ایاز کو روبوٹک سائنس ، شکیلہ ناز کو شعبہ فن اور عرفان اللہ جان کو شعبہ سماجی خدمات پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا چودھری خالد محمود کیلئے سماجی و سیاسی خدمات پر ستارہ قائد اعظم کا اعزاز دیا گیا۔

تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں محمد اکبر خان کو سماجی خدمات کی بنا پر، آنجہانی اقبال مسیح ، عبدالغفار شیخ شہید، ضیا ءحسین شہید شامل ہیں علاوہ ازیں تبسم شبیر اعوان کو انسداد دہشتگردی کی خدمات، عرفان احمد خان درانی، اسد اللہ قریشی، محمد علی کو بہادری اور شجاعت، احمد علی، صادق حسین کو بھی تمغہ شجاعت کا اعزاز دیا گیا۔

ہم تو مائل بہ کرم ہیں، کوئی سائل ہی نہیں:ہمیں کوئی منانے ہی نہیں آرہا:راجہ ریاض کا…

نور الدین، ملک دارا خان شہید، محمد رحیم شاہ، محمد سعید شاہ، محمد ولید صابر خان، وقار احمد، عبدالقہار خان، جمیل احمد کلہوڑو اور عدنان ملک کو بھی شجاعت و بہادری پر تمغہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد شعبہ انجینئرنگ میں نمایاں خدمات کی وجہ سے مومنہ درید قریشی کو فن و ادب میں نمایاں خدمات پر اوراسد محمود کیلئے بھی شعبہ خدمات عامہ میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔

تقریب میں خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی، وفاقی وزرا، وزرامملکت، وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

دوسری جانب یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے18 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سندھ گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی تھی-

لاہور:ایڈووکیٹ امانت،اہلیہ اوربچوں کےقاتلوں پرپولیس کی موجودگی میں حملہ : فائرنگ

تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے انجام دئیے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہد عبداللہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا، اسی طرح مرحومہ دردانہ بٹ کو بھی سول ایوارڈ دیا گیا جو ملیحہ انور خان نے وصول کیا۔

علاوہ ازیں اسماعیل تارا، منظور علی مرزا، سید ساجد حسن، شکور، امداد علی وگھیو، مدد علی سندھی، ایاز گل (ایاز علی دال)، پروین سعید اور سونی فیصل کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، روبینہ قریشی، زاہدہ سعید، پروفیسر شہلا باقی، محمد حنیف طیب اور ڈاکٹر محمد ہارون میمن کو نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعزاز حاصل کرنے والوں نے اپنی صلاحیتوں کے باعث ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، ہمارا وطن ہی ہماری پہچان ہے۔ وطن کی تعمیر وترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک کے مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے ۔

رمضان کےروزے رکھنا ذیا بیطس میں مبتلا افراد کی صحت کیلئے مفید ،مفتی تقی عثمانی

Shares: