مختلف علاقوں سے 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکلیں، منشیات برآمد

پولیس نےمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، موٹر سائیکلز ،موبائیل فونز، منشیات اور رکشا بر آمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران گروہ کے 4کارندوں کو گرفتار کر لیا، پو لیس کے مطابق ملزمان رکشا کے ذریعے جیب تراشی منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائمزکی وارداتیں کرتے تھے گرفتار ملزمان میں غلام مرتضیٰ گوپانگ ،امجد گوپانگ اجن علی گوپانگ اورعبدالکریم گوپانگ گوپانگ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرکے واردات میں استعمال ہونے والا رکشا تحویل میں لے لیا ہے،سولجر بازار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹریٹ کرائمز کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے ایک پستول، 5راؤنڈ. 3چھینے ہو ءے موبائیل فونز اور رقم بر آمدکی گئی ہے ، عیدگاہ پولیس نے2موٹر سائیکل لفٹرز اعجاز بھٹی اور نوید کوگرفتار کر کے چوری،چھینی گئیں موٹر سائیکلز برآمد کرلیں۔

Comments are closed.