ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات
باغی ٹی وی : جنوبی مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-
کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-
کوہستان ، سوات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کراچی، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، تھر پارکر اور گرد ونواح میں بارش کا امکان ہے-
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا -مری میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-
قلات اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-