مولانافضل الرحمان کا نقب زنوں کا ساتھ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے، عثما ن سعید بسرا
لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکٹری اطلاعات عثما ن سعید بسراء نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان چلے ہوئے کارتوس ہیں ، وہ جن رہزنوں کے چوری کے مال کا تحفظ کر نا چاہتے ہیں ان کے سیاہ کارنامے سے باخوبی واقف ہیں ، مولانہ فضل الرحمان کا نقب زنوں کا ساتھ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے لیکن کسی سزا یافتہ شخص کو جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دینگے، مولانا فضل الرحمن آج کل بیروزگار ہیں اور سیاست میں زندہ رہنے کیلئے مدرسے کے بچوں کا استعمال کررہے ہیں ، مولانا فضل الرحمن اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں ، ان کا کام نوازشریف اور آصف زرداری کا پیغام ایک دوسرے کو پہنچانا ہے، آل شریف ٹبر قوم سے چار سو بیسی کرتا ہے، لندن میں ڈیلی میل میں شہبازشریف نے گلہ شکوہ کیا ہے ۔