وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تہران میں تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محردین سے ملاقات ہوئی ہے
تہران: ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعاون اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت کے دوران تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام اور اقتصادی ترقی کےحصول کےلیے مسلسل رابطے کی اہمیت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے، اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے افغان بھائیوں کی فوری معاونت ضروری ہے، پاکستان، فضائی اور زمینی راہداری کے ذریعے افغانستان کو انسانی امداد کو یقینی بنانے کے اقدامات پر عمل پیرا ہے دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تہران میں تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محردین سے ملاقات pic.twitter.com/OrBkK7psI0
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 27, 2021
قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،عالمی برادری افغان شہریوں کو درپیش معاشی و انسانی بحران سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ،پاکستان، افغانستان کو تجارتی و سرحدی نقل و حرکت میں سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔
یہ بات انہوں نےتہران میں ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کے دوران کہی ،افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق اور ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی مسلسل تائید اور حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان، تمام ہمسایہ ممالک کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔21 اکتوبر کو کیے گئے اپنے دورہ کابل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغان شہریوں کو درپیش معاشی و انسانی بحران سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ پاکستان، افغانستان کو تجارتی و سرحدی نقل و حرکت میں سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے شروع کئے گئے علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل کے اقدام کو سراہتے ہوئے ایران کی میزبانی میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وفد کے ہمراہ، دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی، ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورہ ء ایران کے دوران ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سمیت ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا وزیر خارجہ 27 اکتوبر 2021 کو تہران میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزاراتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، علاقائی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے وزیر خارجہ دورہ ء ایران کے دوران میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے
قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات ہوئی ہے،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر خارجہ نے خادمین الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ماحولیات کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے حوالے سے منعقدہ یہ کانفرنس، خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے توقع ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے خطے کے ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضمرات سے نمٹنے کے لیے علاقائی نقطہ نظر اپنانے میں مدد ملے گی دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
رواں سال نیویارک اور اسلام آباد میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ہونیوالی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا دونوں وزرائے خارجہ کا بین الاقوامی سطح پر بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی فورمز پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، ، وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے، افغانستان میں دیرپا امن اور معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری، کی جانب سے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا