وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ختم
وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں سے ملاقات ختم ہو گئی ہے
ملاقات میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اتحادی جماعتوں نے اہم قومی معاملات پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا،مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی،وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اعتماد میں لیا .فیصلہ کیا گیاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کو منظور کروایا جائے گا، مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق بل منظور کروایا جائے گا
ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وزیر آئی ٹی امین الحق نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی نمائندگی کی۔ ایم این اے غوث بخش مہر اور آئی پی سی کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی نمائندگی کی۔ مسلم لیگ (ق) کی نمائندگی وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کی۔ ایم این اے خالد مگسی، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی نمائندگی کی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوامی مسلم لیگ پاکستان (AMLP) کی نمائندگی کی۔ایس اے پی ایم شاہ زین بگٹی نے جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) کی نمائندگی کی۔حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور ایس اے پی ایم ملک محمد عامر ڈوگر نے نمائندگی کی۔
قبل ازیں باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا .اجلاس میں سیاسی ،معاشی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،وفاقی کابینہ نے 15 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا ،کابینہ اجلاس میں حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے پر گفتگو کی گئی کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدے پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا گیا،وزیراعظم کچھ دیربعدقانونی ٹیم سے ملاقات کریں گے،کالعدم ٹی ایل پی کے مطالبات پر قانونی رائے سے آگاہ کیا جائے گا مختلف قانونی امور سے متعلق مشاورت کی جائے گی،
وزیراعظم نے کالعدم جماعت سے متعلق وزراکو بیانات دینے سے روک دیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، مذہبی معاملات اور حساس ایشوز پر آئندہ بیانات میں احتیاط برتی جائے،اعظم سواتی اور فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پربھی بات چیت کی گئی وزیر اعظم نے آئندہ پیشی پرتمام وزرا کو اعظم سواتی کے ساتھ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ وزرا اتحاد کا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ریفارمز لانا آسان نہیں، مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے، مشکل وقت میں سب کو متحد ہو کر سامنے آنا چاہئے،
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پریس کانفرنس کریں گے اور کابینہ کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے
بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل
عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب
قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟
قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع
آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری